قانونی خدمات استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟

Urdu version of "Thinking of using legal services? What to expect" 

Back to list of community languages

سالیسٹرز ریگولیشن اتھاریٹی (SRA) کیا ہے؟

SRA، کی ایک آزاد ریگولیٹری تنظیم ہے۔ ہم درج ذیل کو ضابطہ کے تحت چلاتے ہیں:

  • انگلینڈ اور و یلز میں سالیسٹرز،
  • انگلینڈ اور ویلز کی قانونی فرمیں ،
  • ہمارے ذریعے ریگولیٹ کی جانے والی فرموں کے مینیجرز اور کارندے
  • دوسرے قسم کے وکلاء جنہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی ہے، اور
  • وکلاء کے علاوہ ایسے دیگر لوگ جو قانونی خدمات فراہم کرنے والے کاروبار کی ملکیت یا جزوی ملکیت کے مالک ہیں۔

ہمارا نصب العین ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس مقصد کو یقینی بنانے کے لیے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جنہیں ہم ریگولیٹ کر رہے ہیں وہ اعلیٰ معیار پر پورے اتریں، اور اگر بد نظمی کی نشاندہی کی گئی ہے تو ہم کارروائی کریں ۔

ہم سالیسٹرز کی نمائندگی نہیں کرتے۔ اُن کی نمائندگی کرنے والی تنظیم لاء سوسائٹی ہے۔

ہم کیا کرتے ہیں؟

ہم اصول اور ضابطۂ اخلاق متعین کرتے ہیں جن پر اُن تنظیموں کو قانونی خدمات فراہم کرتے وقت عمل کرنا ہوتا ہے جنہیں ہم ریگولیٹ کرتے ہیں۔ ’

ضابطہ اخلاق کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ہم نتائج پر مبنی موقف اختیار کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جن لوگوں کو ہم ریگولیٹ کر رہے ہیں وہ کلائنٹس (موکلوں) اور عوام کے وسیع تر مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کریں ۔

ہم درج ذیل کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جن تنظیموں کو ہم ریگولیٹ کر رہے ہیں وہ قانونی خدمات فراہم کرنے کی اہل ہیں اور اُنہوں نے انشورنس کرائی ہوئی ہے ۔

  • انگلینڈ اور ویلز میں قابلیت کے معیار مقرر کرنا،
  • ان تنظیموں کا جائزہ لینا جو سالیسٹرز بننے کے لئے طلباء کی تربیت کرتی ہیں،
  • قانونی خدمات فراہم کرنے کے لئے افراد کی موزونیت کا جائزہ لینا، اور
  • بیرون ملک کے وکلاء سے تقاضا کرنا کہ وہ ہمارے معیار پورے کریں۔

ہم ڈسپلن کے ضابطے بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسے اداروں یا افراد کو وارننگ دینا، ان پر جرمانے عائد کرنا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا۔ ہم اپنے ایسے فیصلوں کو ریگولیٹری فیصلے کہتے ہیں اور انہیں اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتے ہیں۔

کیا آپ سالیسٹر کا انتخاب کرنے میں میری مدد کرسکتے ہیں؟

ہم آپ کو قانونی صلاح نہیں دے سکتے اور نہ ہی آپ سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ کس سالیسٹر کو استعمال کریں۔

ہم سالیسٹر تلاش کرنے میں آپ کی مدد کے لئے معلومات فراہم کرسکتے ہیں، بشمول:

  • ہماری ویب سائٹ پر کسی سالیسٹر یا فرم کو کس طرح تلاش کریں،
  • قانونی خدمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کس طرح اٹھائیں اور کسی سالیسٹر سے کیا توقع رکھیں، اور
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ہم نے جو کارروائیاں کی ہیں ان کی تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ دیکھیں وہ موضوع جس کا عنوان ہے: "Check a solicitor's record" (کسی سالیسٹر کا ریکارڈ چیک کریں)

اگر میں کوئی سالیسٹر استعمال کروں تو مجھے کس چیز پر نظر رکھنی چاہئے؟

اگر آپ ہمارے ذری یعے ریگولیٹ کیے جانے والے کسی ادارے یا سالیسٹر کواستعمال کرتے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ:

  • جس خدمت کی آپ کو ضرورت ہے اُس سے متعلق معلومات حاصل کریں تاکہ آپ موزوں ترین معلومات پر مبنی انتخاب کر سکیں ، اور یہ جان سکیں کہ کون اُس خدمت کو فراہم کرے گا ،
  • جاننے کی کوشش کریں کہ اس پر کتنی لاگت آئے گی یا لاگت کس طرح شمار کی جائے گی اور لاگت کے بارے میں آپ کو واضح معلومات دی جانی چاہئیں ،
  • ایسے اچھے تربیت یافتہ اور مستند لوگوں سے اچھے معیار کی خدمت حاصل کریں جو قانون کی پاسداری اور ہمار ے تقاضوں کو پورا کرتے ہوں
  • ایسے صلاح کاروں سے خدمات حاصل کریں جو آپ کے بہترین مفادات کو اولیت دیں اور آپ کے حالات کی رازداری کا احترام کریں ،
  • اگر کوئی کام غلط ہو جائے تو آپ خود یا تو فرم سے یا لیگل اومبڈسمین سے شکایت کر سکیں
  • اگر یہ پایا گیا کہ کوئی کام غلط ہو گیا ہے اور آپ ہرجانا کلیم کرنے کے حقدار ہیں تو اسے کلیم کر سکیں، چاہے وہ فرم کے اپنے وسائل سے ہو یا انشورنس کرنے والی کمپنی کے وسائل سے ،
  • آپ کو اپنے سالیسٹر یا فرم پر اتنا اعتبار ہو کہ اگر وہ خود متعلقہ کام کے لیے موزوں نہیں ہے تو کسی ایسے شخص کے باس بھیجے جو اُس کام کے لیے موزوں ہے ،
  • اگر کسی فریق کو اس ریفرل سے کوئی فائدہ (مالی یا دیگر قسم کا) پہنچتا ہے تو آپ کو بتایا جانا چاہئے، اور
  • اس بارے میں یقین رکھیں کہ اگر سالیسٹر یا فرم نے معیار کو پورا نہ کیا تو SRA کارروائی کرے گی ۔

اگر میں اپنا سالیسٹر بدلنا چاہوں تو کیا ہوگا؟

آپ کا سالیسٹر آپ کے کاغذات کی فائل یا دیگر چیزیں اس وقت تک اپنے پاس رکھنے کا حقدار ہے جب تک آپ بل کی ادائیگی نہ کر دیں۔

اگر آپ اپنے کیس کے دوران فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ سالیسٹر بدلنا چاہتے ہیں تو وہ آپ کی فائلیں اس وقت تک نہیں دے گا جب تک کہ آپ اسے ادائیگی نہ کر دیں۔

اگر میرا سالیسٹر میرا مقروض ہو تو کیا ہوگا؟

اگر آپ کو اس وجہ سے مالی نقصان پہنچتا ہے کہ سالیسٹر بے ایمان ہے یا وہ آپ کی رقم نہیں دیتا ہے تو ہمارا ہرجانافنڈ (کمپنسیشن فنڈ) مدد دے سکتا ہے۔

آپ اس بارے میں ہماری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔www.sra.org.uk/claim -

آپ نے میرے سالیسٹر کی پریکٹس بند کردی ہے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟

کبھی کبھی ہم کسی سالیسٹر کی پریکٹس اس لئے بند کر دیتے ہیں کہ اُس نے وہ پریکٹس ترک کر دی ہے، پارٹنرز فوت ہوگئے ہیں یا ہمیں بد دیانتی کا شبہ ہے (یعنی سالیسٹر لاپرواہ رہا ہے یا اس نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں)۔

ہم آپ کو وہ معلومات فراہم کریں گے جن کی آپ کو اپنی فائلیں، دستاویزات یا رقم واپس پانے کے لئے ضرورت ہے۔

میرے سالیسٹر سے مجھے ایک پریشانی ہے ، مجھے کیا کرنا چاہئے؟

ضروری ہے کہ آپ سب سے پہلے اپنے سالیسٹر یا فرم سے شکایت کریں۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا ہے تو آپ اپنی شکایت کو آگے نہیں بڑھا سکیں گے۔

مسئلے کو غیر رسمی طور پر ان تک پہنچانے سے معاملات حل ہوسکتے ہیں۔ اگر ایسا کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوا تو آپ کے سالیسٹر کو چاہئے کہ شکایات کے طریقہ کار کے بارے میں آپ کو معلومات دے ۔

جب آپ شکایت درج کرا دیں گے تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ وہ اس شکایت سے کس طرح نمٹیں گے اور کب تک جواب دیں گے۔ اپنے سالیسٹر کو اپنی شکایت حل کرنے کا ایک موقع دیں۔ عام طور پر آپ کو انہیں کم از کم آٹھ ہفتوں کا موقع دینا چاہئے۔

شکایت کرنے کے طریقے اور وقت کی شرائط سے متعلق معلومات لیگل اومبڈسمین کی ویب سائٹ پر مل سکتی ہیں ۔

اگر آپ سالیسٹر یا فرم سے پہلے ہی شکایت کرچکے ہیں اور انہوں نے آپ کی شکایت کوتسلی بخش طریقے سے حل نہیں کیا تو مدد کے لئے آپ لیگل اومبڈسمین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ انہیں ٹیلیفون (0300 555 0333) کرسکتے ہیں یا enquiries@legalombudsman.org.uk پر ای میل کرسکتے ہیں۔

آپ کو SRA سے کسی سالیسٹر کی رپورٹ کب کرنی چاہئے؟

سالیسٹر سے متعلقہ شکایات زیادہ تر خراب خدمت کے بارے میں ہوتی ہیں اور یہ لیگل اومبڈسمین کے پاس بھیجی جانی چاہئیں۔ اگر لیگل اومبڈسمین یہ سمجھتا ہے کہ آپ کا کیس ہمارے اصولوں کی خلاف ورزی سے متعلق ہے تو وہ آپ کا کیس ہمارے پاس بھیجے گا۔

اگر آپ نے کسی سالیسٹر کی رپورٹ اس لیے ہمارے پاس بھیجی کہ اس نے آپ کوخراب خدمت دی ہے تو ہم آپ کو لیگل اومبڈسمین کے پاس بھیجیں گے۔ ہم خراب سروس کے لئے آپ کو ہرجانا دینے یا آپ کی قانونی فیس کم کرنے یا لوٹانے کا اختیار نہیں رکھتے ۔

تاہم، اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے ذریعے ریگولیٹ کیے جانے والے کسی فرم یا فرد نے SRA کے کسی اصول کی خلاف ورزی کی ہے تو آپ کو ہمیں براہ راست معاملہ کی اطلاع دینی چاہئے

اپنی معلومات کو ہمارے پاس بھیجنے کے متعدد طریقے ہیں:

کوئی سوال؟